یوروپ

خالصتانیوں نے کینیڈا میں ایک اور ہندو مندر کو نشانہ بنایا

سرے میں ماتا بھامیشوری درگا سوسائٹی مندر کی بیرونی دیواروں پر جمعرات کے دن بلیک اسپرے پینٹ سے ”پنجاب اِز ناٹ انڈیا“ (پنجاب ہندوستان نہیں ہے) اور ”مودی اِز ٹیررسٹ“ (مودی دہشت گرد ہے) لکھ دیا گیا۔

ٹورنٹو: کینیڈا میں ہندو مندروں پر تازہ حملہ میں صوبہ برٹش کولمبیاکے ایک مشہور مندر کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
جنیوا میں مخالف ِ ہند پوسٹرس
ٹیکساس کے ہندو مندر سے ڈونیشن باکس کا سرقہ

سرے میں ماتا بھامیشوری درگا سوسائٹی مندر کی بیرونی دیواروں پر جمعرات کے دن بلیک اسپرے پینٹ سے ”پنجاب اِز ناٹ انڈیا“ (پنجاب ہندوستان نہیں ہے) اور ”مودی اِز ٹیررسٹ“ (مودی دہشت گرد ہے) لکھ دیا گیا۔

رچمنڈ میں ریڈیو اے ایم 600 کے نیوز ڈائرکٹر سمیر کوشل نے ایکس پر لکھا کہ ہندو کمیونٹی میں دہشت پھیلانے کے لئے اس قسم کے بزدلانہ حملے بڑھتے جارہے ہیں۔

کوشل نے کہا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس سرے یونٹ کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی۔ 10 ستمبر کے خالصتان ریفرنڈم سے قبل یہ حرکت ہوئی ہے۔

ممنوعہ گروپ سکھس فار جسٹس(ایس ایف جے) نے دھمکی دی ہے کہ وہ وینکوور میں ہندوستانی قونصل خانہ پر قفل لگادے گا۔

a3w
a3w