دہلی

دہلی یونیورسٹی کے طلبہ نے جامع مسجد میں رکھشا بندھن تہوار منایا

دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے بعض طلبہ نے پیر کے دن پرانی دہلی کی جامع مسجد میں مسلم مرد خواتین اور بچوں کو راکھی باندھتے ہوئے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے بعض طلبہ نے پیر کے دن پرانی دہلی کی جامع مسجد میں مسلم مرد خواتین اور بچوں کو راکھی باندھتے ہوئے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔

”سامپرادائیک سوہارد کی راکھی باندھو“ نامی ایونٹ کا اہتمام دہلی یونیورسٹی طلبہ کی تنظیم کرانتی کاری یووا سنگٹھن نے کیا تھا۔

یہ تنظیم محنت کش طبقہ اور درکنار طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔

طلبہ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیام پھیلانے برقعہ پوش خواتین اور روایتی ٹوپی لگائے مرد حضرات کو راکھی باندھی۔بھائی، بہن کے رشتہ کو اجاگر کرنے والا یہ تہوار ہندومہینہ ساون کے آخری دن منایا جاتا ہے۔

a3w
a3w