جرائم و حادثات
گچی باؤلی میں عاشق کی خودکشی کی اطلاع پر معشوقہ کی خودکشی
دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن لڑکے کے ماں باپ نے اس شادی سے انکار کردیا تھا جس کے باعث لڑکے نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی لڑکی نے بھی خودکشی کرلی۔
حیدرآباد: عشق کی شادی سے ماں باپ کے انکار پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر معشوقہ لڑکی نے بھی خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے بموجب گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں لڑکا اور لڑکی، نانک رام گوڑہ کی ایک بیکری میں کام کرتے تھے۔
دونوں میں پیار ہوگیا تھا، دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن لڑکے کے ماں باپ نے اس شادی سے انکار کردیا تھا جس کے باعث لڑکے نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی لڑکی نے بھی خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی سب انسپکٹر راج شیکھر ریڈی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔