شمالی بھارت

دیوبند کے طلباء صرف تعطیلات میں شادیوں میں شرکت کریں

محکمہ تعلیم کے سربراہ حسین احمد نے کہا کہ خاندان اگر یہ سمجھتے ہوں کہ شادیوں میں ان کی شرکت ضروری ہے تو انہیں چاہئیے کہ شادیاں دارالعلوم کی چھٹیوں میں طئے کریں ورنہ بچوں کی تعلیم متاثرہوگی۔

سہارنپور: دارالعلوم دیوبند کے طلبہ اب اپنے خاندان کی شادیوں اور دیگر تقاریب میں اسی وقت شرکت کرسکیں گے جب یہ تقاریب اس وقت ہوں جب دارالعلوم کو تعطیلات ہوں۔ دارالعلوم نے طلبہ کے خاندانوں کو مشورہ دیاکہ شادیاں اس وقت پلان کریں جب دارالعلوم بند ہو۔

محکمہ تعلیم کے سربراہ حسین احمد نے کہا کہ خاندان اگر یہ سمجھتے ہوں کہ شادیوں میں ان کی شرکت ضروری ہے تو انہیں چاہئیے کہ شادیاں دارالعلوم کی چھٹیوں میں طئے کریں ورنہ بچوں کی تعلیم متاثرہوگی۔

کم ازکم75 فیصد حاضری ضروری ہے۔ محکمہ تعلیم نے سابق میں طلبہ سے کہاتھا کہ وہ کوئی تجارتی سرگرمی یا پارٹ ٹائم بزنس(جزوقتی کاروبار) نہ کریں ورنہ انہیں تعلیمی گرانٹ اور مت قیام وطعام کی سہولت سے محروم کردیاجائے گا۔ انہیں ادارہ سے نکالا بھی جاسکتا ہے۔

a3w
a3w