تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ کے سامنے طلبہ کااحتجاج

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے کل شب تقریبا 200طلبہ نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے کل شب تقریبا 200طلبہ نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ان مظاہرین نے کہا کہ کالج میں کم حاضری کی وجہ سے کالج انتظامیہ انہیں ہال ٹکٹ نہیں دے رہاہے۔

سوریا پیٹ، سدی پیٹ، نلگنڈہ اور حیدرآباد کے طلبہ نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔

ان کے والدین کا کہنا تھا کہ چونکہ کالجوں میں سینکڑوں طلبہ کیلئے ایک یا دو بائیو میٹرک مشینیں ہی ہیں، اس لیے تمام طلبہ کی حاضری کو ان مشینوں کے ذریعہ یقینی نہیں بنایاجاسکا۔

پولیس نے انہیں بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کرسکتے کیونکہ آدھی رات ہو چکی ہے۔

انہیں صبح دس بجے کے بعد آنا چاہئے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سے ان کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔