دہلی

سبرامنیم سوامی، راہول گاندھی کی شہریت ختم کرانے عدالت سے رجوع

ایکس پر پوسٹ میں جمعہ کے دن سبرامنیم سوامی نے کہا کہ انہوں نے راہول گاندھی کے خلاف کارروائی کرنے میں مرکز کی ناکامی پر مفادِ عامہ کی درخواست (پی آئی ایل)داخل کی ہے۔

نئی دہلی: سینئر بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے کہ مرکزی وزارتِ داخلہ کو راہول گاندھی کی ہندوستانی شہریت منسوخ کرنے کی ہدایت دی جائے، کیونکہ کانگریس قائد نے خود کو برطانوی شہری قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پاکستانی عیسائی کو سی اے اے کے تحت ہندوستانی شہریت
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
بی جے پی قائد رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی کا انتقال
نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ

ایکس پر پوسٹ میں جمعہ کے دن سبرامنیم سوامی نے کہا کہ انہوں نے راہول گاندھی کے خلاف کارروائی کرنے میں مرکز کی ناکامی پر مفادِ عامہ کی درخواست (پی آئی ایل)داخل کی ہے۔ بی جے پی قائد نے 2019ء میں مرکزی وزیر داخلہ کو لکھا تھا کہ راہول گاندھی نے رضاکارانہ طور پر حکومت ِ برطانیہ کو بتایا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں اور ان کے پاس برٹش پاسپورٹ موجود ہے۔

سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اس ڈکلیریشن کے ساتھ کانگریس قائد دستور کی دفعہ 9کے تحت جسے ہندوستانی شہریت قانون 1955ء کے ساتھ ملاکر پڑھا جائے، ہندوستانی شہری نہیں رہے۔ برطانیہ میں سال 2003ء میں Backops لمیٹڈ کے نام سے ایک کمپنی رجسٹرڈ ہوئی تھی، جس کا پتہ 51ساؤتھ گیٹ اسٹریٹ، وینچسٹر، ہمپشائرSO23 9EH تھا۔

راہول گاندھی اس کمپنی کے ڈائرکٹر اور سکریٹری تھے۔ کمپنی کے سالانہ ریٹرنس میں راہول گاندھی کی تاریخ پیدائش 19/06/1970 لکھی گئی تھی اور انہیں برطانوی شہری قرار دیا گیا تھا۔

 17/02/2009کو کمپنی تحلیل کرنے کے لئے جو درخواست داخل کی گئی اس میں بھی راہول گاندھی کی شہریت برٹش لکھی گئی۔ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ انہوں نے اپنی درخواست کے سلسلہ میں وزارت داخلہ کو کئی مرتبہ لکھا، لیکن نہ تو کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ان کی درخواست کا جواب دیا گیا۔

a3w
a3w