سوشیل میڈیا

سدرشن ٹی وی چینل کا ایڈیٹر مکیش کمار گرفتار

مکیش کمار نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گروگرام پولیس قطری نیوز چینل الجزیرہ کے کہنے پر ہریانہ میں ہندو نوجوانوں کی اندھادھند گرفتاریاں عمل میں لارہی ہے۔

گروگرام: ہمیشہ اشتعال انگیزی میں مصروف رہنے والے سدرشن ٹی وی چینل کے ایک ایڈیٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

سدرشن نیوز ٹی وی چینل کے منیجنگ ایڈیٹر مکیش کمار کو ہریانہ کے نوح اور ملحقہ اضلاع میں فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مکیش کمار کو گروگرام سائبر اسٹیشن ایسٹ پولیس نے گرفتار کیا۔

نوح میں 31 جولائی کو وشوا ہندو پریشد کے جلوس پر حملے کے بعد پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ تشدد میں چھ افراد مارے گئے تھے۔

مکیش کمار نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گروگرام پولیس قطری نیوز چینل الجزیرہ کے کہنے پر ہریانہ میں ہندو نوجوانوں کی اندھادھند گرفتاریاں عمل میں لارہی ہے۔

https://twitter.com/mukeshkrd/status/1688972970612731904?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1688972970612731904%7Ctwgr%5E4b2b1786bd7669d490cace45528270c961451b56%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.freepressjournal.in%2Findia%2Fsudarshan-news-claims-its-resident-editor-mukesh-kumar-abducted-from-gurugram-went-to-assist-hindus-of-mewat