شمالی بھارت

سدرشن ٹی وی کے ریسڈنٹ ایڈیٹر کے خلاف ایف آئی آر درج

گروگرام پولیس کے مطابق کمار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 66-C‘ 153 B‘ 401‘ 469 اور قانون انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دفعہ 505 (1) (C) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

گروگرام:  سدرشن نیوز کے ریسیڈنٹ ایڈیٹرمکیش کمار کے خلاف مبینہ طور پر گروگرام پولیس کمشنر کلا رامچندرن کی مخالفت میں گمراہ کن ٹوئٹس کرنے پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔

گروگرام پولیس کے مطابق کمار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 66-C‘ 153 B‘ 401‘ 469 اور قانون انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دفعہ 505 (1) (C) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بے بنیاد‘ غیر درست اور گمراہ کن حقائق پر مبنی ٹوئٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل @mykeshkrd پر 8/اگست کو پوسٹ کیا گیاتھاجس کا نوٹ لیتے ہوئے گروگرام پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 کمار نے مبینہ طور پر ٹوئٹ کیا کہ گروگرام پولیس کمشنر کو الجزیرہ نیوز چانل سے ایک کال موصول ہوا اور ہندؤں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

کمار نے یہ بھی ادعا کیا کہ کال موصول ہونے کے بعدگروگرام پولیس سربراہ اس قدر دباؤ میں آگئیں کہ وہ ہندوتوا کے کارکنوں پر کارروائیاں کرنی شروع کردیں۔نوح اور گروگرام اضلاع میں 31 /جولائی کو ہوئے تشدد کے بعد ایف آئی آر کیا گیا۔

a3w
a3w