تلنگانہ
بس کرایوں میں اچانک اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے:کویتا
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سٹی بس پاسوں کی شرحوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے چھوٹے ملازمین اور شہری عوام پر بھاری بوجھ ڈالا گیا۔ اب پھر بس کرایوں میں اچانک اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر کے کویتا نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا”عام عوام سے اتنی دشمنی کیوں، وزیر اعلیٰ صاحب؟ “
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سٹی بس پاسوں کی شرحوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے چھوٹے ملازمین اور شہری عوام پر بھاری بوجھ ڈالا گیا۔ اب پھر بس کرایوں میں اچانک اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
کویتا نے مزید کہا کہ گرین جرنی کے نام پر عام عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔