تلنگانہ

جنگ زدہ ملک روس سے نارائن پیٹ کا نوجوان سفیان بحفاظت گھر واپس

نارائن پیٹ کے ظہور پاشاہ سید اور ان کی اہلیہ نسیم/ےٰسین ظہور سید کی آنکھوں کو یقین نہیں آیا جب ان کا بیٹا محمد سفیان‘ جو جنگ زدہ ملک روس میں پھنس گیا تھا‘ تقریباً 9 ماہ کی سخت آزمائش کے بعد جمعہ کی رات بحفاظت گھر واپس لوٹا۔

حیدرآباد: نارائن پیٹ کے ظہور پاشاہ سید اور ان کی اہلیہ نسیم/ےٰسین ظہور سید کی آنکھوں کو یقین نہیں آیا جب ان کا بیٹا محمد سفیان‘ جو جنگ زدہ ملک روس میں پھنس گیا تھا‘ تقریباً 9 ماہ کی سخت آزمائش کے بعد جمعہ کی رات بحفاظت گھر واپس لوٹا۔

ظہور پاشاہ سید کے چھوٹے گھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ والدین اور افراد خاندان کی دعائیں قبول ہوئیں اور سفیان صحیح سلامت اپنے گھر واپس پہونچا اور افراد خاندان اور والدین نے 9 ماہ بعد اپنے سفیان کو گلے لگایا۔

تقریباً 2 ماہ قبل وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر ولادمیر پوتین کے سامنے جنگ زدہ ملک روس میں پھنسے ہندوستان کے نوجوانوں کے پھنسے رہنے کا مسئلہ اٹھایا۔ میرے والدین نے سفیان کی آمد کے بارے میں اپنی امیدیں کھوچکے تھے مگر حکومت ہند کا شکریہ! میرا بھائی سفیان بحفاظت آج گھر واپس لوٹا۔

سفیان کے بھائی سلمان ظہور سید نے یہ بات بتائی۔ سفیان کا کنٹراکٹ 6 ستمبر کو منسوخ کردیا گیا اور اسے یہ بتایا گیا کہ وطن واپسی کے لئے تیاری کرے اور اپنا سامان پیاک کرلے۔ تمام کارروائیوں کی تکمیل کے بعد سفیان دیگر 5 ہندوستانی نوجوان کے ساتھ جمعرات کو ماسکو سے دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہوگیا۔

یہ نوجوان جمعہ کی صبح 3:30 بجے دہلی پہونچے اور سفیان دہلی سے حیدرآباد جانے والی فلائٹ میں سوار ہوگیا اور وہ‘ جمعہ کی شب نارائن پیٹ کے اپنے گھر بحفاظت واپس آگیا۔ سلمان نے یہ بات بتائی۔ 23 سالہ سفیان‘ ان چند ہندوستانی نوجوانوں میں شامل ہے‘ جنہیں ایک ایجنٹ نے دھوکہ دے انہیں روس روانہ کیا جہاں انہیں روس۔ یوکرین جنگ زدہ علاقہ میں تعینات کیا گیا۔

قبل ازیں سفیان‘ دبئی ایرپورٹ میں پیاکنگ سیکشن میں کام کرتا تھا۔ وہ‘ آن لائن کے ذریعہ ایجنٹ فیصل خان کے ربط میں آگیا۔ خان نے مبینہ طور پر سفیان کو روس میں سیکوریٹی گارڈ کی نوکری کا جھانسہ دے کر جنگ زدہ ملک روانہ کیا۔ وہ‘ 17 دسمبر کو چینائی روانہ ہوا‘ وہاں سے وہ براہ دبئی‘ روس پہونچ گیا۔ روس میں قیام کے دوران سفیان نے جنگ زدہ علاقہ میں سخت آزمائش کے دن گزارے۔