تلنگانہ

شادی سے انکارپر نوجوان کی خودکشی

شادی سے لڑکی کے انکار پر نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شادی سے لڑکی کے انکار پر نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے تاحال 26 امیدواروں کے پرچے نامزدگی داخل
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

تفصیلات کے مطابق ضلع کے اروندھتی نگر سے تعلق رکھنے والا 24سالہ پرمود کمارپینٹر کے طورپر کام کرتا تھا۔

وہ کچھ عرصہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتاتھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w