حیدرآباد

تلنگانہ سے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس دہلی منتقل: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ پہلے سوٹ کیس کرناٹک کانگریس سے جا رہے تھے اور اب تلنگانہ سے دہلی جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس قائدین کے اعلانات کروڑوں روپے سے تجاوز ہیں لیکن چھ ضمانتوں پر عمل ہونا ناممکن ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیرجی  کشن ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کے کانگریس حکمراں سوٹ کیسس میں رقم بھر بھر کردہلی منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس قائدین ٹھیکیداروں، بلڈروں اور کمپنیوں کو راہو ل گاندھی کے لیے رقم جمع کرنے دھمکا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی

 پارٹی آفس میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سوٹ کیس کرناٹک کانگریس سے جا رہے تھے اور اب تلنگانہ سے دہلی جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس قائدین کے اعلانات کروڑوں روپے سے تجاوز ہیں لیکن چھ ضمانتوں پر عمل ہونا ناممکن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کی معیشت کو دوبارہ ترقی کی ڈگر پر لانے والے  پی وی نرسمہا راؤ کی توہین کی تھی تو مودی حکومت ان کا احترام کرتے ہوئے انہیں بھارت رتن کے عزاز سے نوازا ہے۔