کھیل

سن رائیزرس حیدرآباد 4 سال بعد پلے آف کیلئے کوالیفائی

حیدرآباد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز اس جگہ کی تصدیق کرچکے ہیں۔ حیدرآباد اور گجرات کے درمیان میچ میں بارش کے باعث ٹاس نہیں ہوسکا۔

حیدرآباد: بارش نے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل پلے آف کا ٹکٹ دلایا۔ حیدرآباد اور لکھنو کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور اس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیاگیا۔ حیدرآباد کے اب 15 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی: نتیش رانا

 حیدرآباد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز اس جگہ کی تصدیق کرچکے ہیں۔ حیدرآباد اور گجرات کے درمیان میچ میں بارش کے باعث ٹاس نہیں ہوسکا۔ بارش رکنے کے بعد امپائرز نے رات 8 بجے ٹاس شروع کرنے اور 8 بجکر 15 منٹ پر میچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ٹاس کے وقت سے پہلے ایک بار پھر بارش ہوئی۔

 اس کے بعد مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات کا یہ لگاتار دوسرا میچ ہے جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ اس سے قبل کولکتہ کے خلاف بھی اس کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کولکتہ اور ممبئی کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا۔

وہ میچ دو گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اور 16-16 اوورز کا تھا۔ سال 2020 کے بعد حیدرآباد نے پلے آف میں جگہ بنائی ہے جبکہ ٹیم نے کل ساتویں بار پلے آف کا ٹکٹ اپنے نام کیاہے۔ حیدرآباد کے پلے آف میں پہنچنے کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس اس دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

 دہلی کے 14 میچوں میں 14 پوائنٹس ہیں اور اس کے تمام میچ ختم ہوچکے ہیں۔ پلے آف کیلئے چوتھی ٹیم کا فیصلہ 18 مئی کو آر سی بی اور چینائی سوپر کنگز کے درمیان ہونے والے میاچ سے ہوگا۔ بارش کی وجہ سے حیدرآباد اور گجرات کا میاچ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دہلی کے ساتھ ساتھ لکھنو کی بھی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔