حیدرآباد

منوگوڑ ضمنی الیکشن: کشن ریڈی کی گاڑی کی تلاشی لی گئی

تمام سیاسی لیڈروں کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ کشن ریڈی نے کہاکہ انہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔وہ منوگوڑہ ضمنی انتخاب کی مہم چلانے کے لئے منوگوڑو کے ریتھی پلی گاوں جارہے تھے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی کی گاڑی کی ایک مرتبہ پھر پولیس نے تلاشی لی۔یہ تلاشی منوگوڑو کے،ریتھی پلی انٹری پوائنٹ پر مقامی پولیس کی جانب سے لی گئی جس نے منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے موقع پر چوکسی اختیار کی ہے۔

تمام سیاسی لیڈروں کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔کشن ریڈی نے کہاکہ انہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔وہ منوگوڑہ ضمنی انتخاب کی مہم چلانے کے لئے منوگوڑو کے ریتھی پلی گاوں جارہے تھے۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی پولیس نے مرکزی وزیر کی گاڑی کی تلاشی لی تھی۔