دہلی
معلق پارلیمنٹ کی صورت میں دستور کی بالادستی قائم رہے: سابق ججس
ہائی کورٹ کے 7 سابق ججس نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو کھلا خط لکھا کہ 2024کے عام انتخابات میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کی صورت میں ماقبل الیکشن سب سے بڑے اتحاد کو تشکیل ِ حکومت کے لئے مدعو کیا جائے تاکہ سودے بازی نہ ہو۔

نئی دہلی: ہائی کورٹ کے 7 سابق ججس نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو کھلا خط لکھا کہ 2024کے عام انتخابات میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کی صورت میں ماقبل الیکشن سب سے بڑے اتحاد کو تشکیل ِ حکومت کے لئے مدعو کیا جائے تاکہ سودے بازی نہ ہو۔
ان ججس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی لکھا کہ اقتدار کی آسانی سے منتقلی یقینی بنانے دستور کی بالادستی قائم رکھی جائے۔
مکتوب پر مدراس ہائی کورٹ 6 سابق ججس جی ایم اکبر علی‘ ارونا جگدیشن‘ ڈی ہری پرنتھامن‘ آر پی شیوکمار‘ سی ٹی سیلون اور ایس ویملا کے علاوہ پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج انجنا پرکاش نے دستخط کئے۔