کھیل

ایشیا کپ کے سوپر 4 مرحلہ کا شیڈول طے، انڈیا۔ پاکستان ہونگے پھر آمنے سامنے

روایتی حریف ہندستان اور پاکستان کے درمیان ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ 10 ستمبر کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دو دن بعد اسی گراؤنڈ پر ہندستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

لاہور: سری لنکا کی افغانستان کے خلاف منگل کو دو رن کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ ہی اس سال ہونے والے ایشیا کپ کے اگلے مرحلے کے لیے چار ٹیمیں تیار ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
آئی پی ایل میں اب 11 کے بجائے 12 کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں
دوہری مہارت کے کھلاڑی

سری لنکا، پاکستان، ہندستان اور بنگلہ دیش اب سپر 4 مرحلے کے دوران مزید تین میچ کھیلیں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ 17 ستمبر کو کولمبو میں ہونے والے واحد فائنل میں کون کھیلے گا۔

آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر 4 مرحلے کے آغاز کے لیے بدھ 6 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا، جب کہ شکیب الحسن کی ٹیم سری لنکا سے 9 ستمبر کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گے۔

روایتی حریف ہندستان اور پاکستان کے درمیان ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ 10 ستمبر کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دو دن بعد اسی گراؤنڈ پر ہندستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ سری لنکا کا اہم میچ 13 ستمبر کو کولمبو میں پاکستان سے ہوگا جب کہ بنگلہ دیش کا مقابلہ ہندستان سے 15 ستمبر کو ہوگا۔ سپر 4 مرحلے کی دو سرفہرست ٹیمیں 17 ستمبر بروز اتوار کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

سپر 4 شیڈول:

6 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، قذافی اسٹیڈیم، لاہور،دوپہر 2:30 بجے مقامی

9 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو،دوپہر 3 بجے مقامی

10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ ہندوستان، آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو،دوپہر 3 بجے مقامی

12 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو،دوپہر 3 بجے مقامی

14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو،دوپہر 3 بجے مقامی

15 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو،دوپہر 3 بجے مقامی

17 ستمبر: ٹی بی سی بمقابلہ ٹی بی سی، آر پریم داسا اسٹیڈیم، کولمبو،دوپہر 3 بجے مقامی

a3w
a3w