قومی

سپریم کورٹ کالجیم نے بمبئی، دہلی ہائی کورٹس میں چار ججوں کی تقرری کی سفارش کی

عدالت عظمیٰ کے بیان کے مطابق بامبے ہائی کورٹ کے لئے ایڈوکیٹ اجیت بھگوان راؤ کڈیتھانکر، آرتی ارون ساٹھے اور سشیل منوہر گھوڈیشور کو جج بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

نئی دہلی: چیف جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم نے بمبئی ہائی کورٹ میں تین اور دہلی ہائی کورٹ کے لئے ایک جج کی تقرری کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری


عدالت عظمیٰ کے بیان کے مطابق بامبے ہائی کورٹ کے لئے ایڈوکیٹ اجیت بھگوان راؤ کڈیتھانکر، آرتی ارون ساٹھے اور سشیل منوہر گھوڈیشور کو جج بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔


اسی طرح جوڈیشل افسر ومل کمار یادو کو ترقی دے کر دہلی ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ججوں کی تقرری کی سفارش سے متعلق یہ فیصلہ 28 جولائی کو ہونے والی کالجیم کی میٹنگ میں لیا گیا۔