ایشیاء		
		
		
                    
                    
                    
                    
                    
                    
				
	
	
سپریم کورٹ کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کردے گا: عمران خان
پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی برخاستگی کو برقرار رکھنے کا ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کو مزید ”پیچیدہ“ کردے گا۔
 
						اسلام آباد: پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی برخاستگی کو برقرار رکھنے کا ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کو مزید ”پیچیدہ“ کردے گا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند عمران خان نے کہا کہ ہندوستانی سپریم کورٹ کی رولنگ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر پوسٹ میں یہ بات کہی۔
عمران خان نے واضح کردیا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی عدالت کا متنازعہ اور غیرقانونی فیصلہ کئی دہوں سے جاری تنازعہ کی یکسوئی میں مدد دینے کے بجائے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کردے گا۔
انہوں نے عہد کیا کہ ان کی پارٹی‘ کشمیری عوام کی بھرپور سفارتی‘ اخلاقی اور سیاسی تائید جاری رکھے گی۔
