حیدرآباد

تلنگانہ بھر میں بین الاقوامی یوم یوگا تقاریب، ہزاروں معذور افراد نے عالمی ریکارڈ بنایا

ہزاروں معذور افراد نے یوگاسن کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ایشیا بک آف ریکارڈز، انڈیا بک آف ریکارڈز اور انٹرنیشنل ونڈر ورلڈ بک آف ریکارڈز نے اس پروگرام کو تسلیم کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں معذور افراد نے یوگا کیا۔

حیدرآباد: بین الاقوامی یوم یوگا کی تقاریب تلنگانہ بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔اس موقع پرپروگرام منعقدکئے گئے۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف و تفویض اختیارات وریندر کمار اور مرکزی مملکتی وزیر سماجی انصاف وتفویض اختیارات نارائنا سوامی نے حیدرآباد کے شانتی ونم میں منعقدہ معذوروں کے لیے یوگا اتسو میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 اس پروگرام میں 16 ریاستوں کے ہزاروں معذور افراد نے یوگاسن کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ایشیا بک آف ریکارڈز، انڈیا بک آف ریکارڈز اور انٹرنیشنل ونڈر ورلڈ بک آف ریکارڈز نے اس پروگرام کو تسلیم کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں معذور افراد نے یوگا کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وریندر کمار نے کہا کہ یوگا میں معذور افراد کی اندرونی طاقت کو باہر لانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی طاقت ہے۔ روزانہ یوگا کرنے کے کئی فوائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی جانب سے یوگا پر بین الاقوامی ریکارڈ قائم کرنا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج یوم یوگا میں ملک بھر کے 21 محکموں کے 20 ہزار معذور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نارائنا سوامی نے کہا کہ یوگا کا صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔مرکزی مملکتی وزیر افزائش مویشیاں پرشوتم روپالا نے کہا کہ یوگا کو انسانی طرز زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔یوگا صحت مند معاشرہ کے لیے ناگزیر ہے۔

 سنگاریڈی ضلع کے کندی منڈل مستقر کے قریب منعقدہ بین الاقوامی یوگا ڈے پروگرام میں انہوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پرشوتم روپالا نے کہا کہ یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ ہرکسی کو یوگا کی اہمیت کو پہچاننا چاہیے۔ یوگا ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔

 تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ صحت تلنگانہ کا مطلب بڑے اسپتالوں کی تعمیر نہیں ہے، صحت تلنگانہ تب ہی ممکن ہے جب لوگ اسپتالوں میں نہیں جائیں گے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوگا کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا چاہیے۔

 وزیر موصوف نے آج صبح سدی پیٹ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ یوگا کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بی پی شوگر جیسی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔یوگا سے ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو یوگا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں حاملہ خواتین کو یوگا کے آسن اور پرانایام سکھائے جارہے ہیں، یوگا کو میڈیکل کالج کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے یوگا کی مشق سے صحت حاصل کی ہے۔

a3w
a3w