بھارت
طلاق کنایہ‘ مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس
سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست پر مرکز سے جواب مانگا جس میں مسلمانوں میں طلاق کی تمام اشکال بشمول طلاق ِ کنایہ و طلاق ِ بائین کو غیردستوری قراردے کر رد کردینے کی گزارش کی گئی۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست پر مرکز سے جواب مانگا جس میں مسلمانوں میں طلاق کی تمام اشکال بشمول طلاق ِ کنایہ و طلاق ِ بائین کو غیردستوری قراردے کر رد کردینے کی گزارش کی گئی۔
جسٹس ایس اے نذیر اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ نے وزارت ِ قانون و انصاف‘ وزارتِ اقلیتی امور اور دیگر کو نوٹسیں جاری کرکے ان کا جواب مانگا۔
عدالت‘ کرناٹک کی سیدہ عنبرین کی درخواست کی سماعت کررہی تھی۔