تلنگانہ

سپریم کورٹ کاحکم طاقتور پیغام: کے کویتا

کے کویتا نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا جس میں حکومت گجرات کی جانب سے بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 11 مجرموں کی سزا کی منسوخی کو کالعدم قرار دیاہے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قائد کے کویتا نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا جس میں حکومت گجرات کی جانب سے بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 11 مجرموں کی سزا کی منسوخی کو کالعدم قرار دیاہے۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی کایہ فیصلہ‘ زانیوں کے لیے سخت پیام ثابت ہوگا۔ اگر چیکہ اس خاتون کے درد کو بیان نہیں کیا جاسکتا مگر خواتین کی سالمیت‘ ان کے غیر متزلزل عزم اور انصاف کے حصول کے لیے یہ فیصلہ ایک طاقتور پیام ہے۔ ہر طرح کے یہ فیصلہ ایک اہم نظیر قائم کرتے ہیں۔

ہمارا ملک و قوم اس خاتون کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ کویتا نے سوشیل میڈیا کے پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

کے کویتا جو سابق چیف منسٹر و بی آر ایس کے سربراہ چندرشیکھر راؤ کی دختر ہیں نے اس کیس کے تعلق سے اگست 2022 میں چیف جسٹس آف انڈیا کو روانہ کردہ اپنے پیام کو دوبارہ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا سے اپیل کی تھی کہ ہمارے قوانین پر قوم کے اعتماد کو برقرار رکھا جائے۔

ایک سال قبل کویتا نے اپنے پوسٹ میں ”زانیوں کو رہا کرنے سے متعلق حکومت گجرات کے فیصلہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے اور فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر عصمت ریزی اور قتل جیسے گھناونے جرم کے مجرموں کو رہا کرنے کے فیصلہ کو اس عظیم دن کی توہین قرا ردیاتھا۔