شمالی بھارت

نابینا مسلم شاعر، رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو

مدھیہ پردیش کے نابینا مسلم بھجن گلوکار اور شاعر اکبر تاج نے ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو کئے جانے پر خوشی ظاہر کی ہے۔

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے نابینا مسلم بھجن گلوکار اور شاعر اکبر تاج نے ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو کئے جانے پر خوشی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
بھوک سے زیادہ کھانا
کے ٹی آر بورا بنڈہ کے مسلم خاندان کے گھر پہنچ گئے، ابراہیم خاں کی دعوت قبول کرلی (ویڈیو)

42 سالہ اکبر تاج نے جو ضلع کھنڈوا کے موضع حفلہ بیپلا کا رہنے والا ہے‘ کہا کہ وہ 14 جنوری کو ایودھیا پہنچے گا اور رام بھجن کرے گا۔

اس نے کہا کہ وہ کئی دیگر پروگرامس چھوڑکر ایودھیا جارہا ہے۔

وہ بچپن سے رام بھجن کرتا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بے حد غریب ہے اور کچے مکان میں رہتا ہے۔

a3w
a3w