حیدرآباد

کے ٹی آر کی درخواست پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی زیرقیادت بنچ نے اس معاملہ کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے اس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی۔بنچ نے واضح کیا کہ اس معاملہ کی فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: فارمولہ ای ریس معاملہ میں رقمی بے قاعدگیوں کے الزامات کے مقدمہ کو کالعدم قراردینے کیلئے تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راماراو کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی جمعہ کو فوری سماعت سے سپریم کورٹ نے انکارکردیا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

اس مقدمہ کوکالعدم قراردینے راو کی درخواست کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد وہ عدالت عظمی سے رجوع ہوئے تاہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی زیرقیادت بنچ نے اس معاملہ کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے اس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی۔بنچ نے واضح کیا کہ اس معاملہ کی فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔