نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی کرنے ریونت کی درخواست پر سپریم کورٹ برہم
ریونت ریڈی کے وکیل نے سپریم کورٹ کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے ناگزیر وجوہات کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل پر ریاست تلنگانہ کی طرف سے پیش ہوئے وکلاء نے شدید اعتراض کیا۔

حیدرآباد: نوٹ برائے ووٹ کیس میں ماخوذ صدر ٹی پی سی سی پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس مقدمہ کی سماعت کو بار بار ملتوی کرنے سے متعلق ریونت ریڈی کی درخواست پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اب اس مسئلہ پر سماعت کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے مقدمہ پر سماعت کو ملتوی کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ ان کی اس درخواست پر جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم تریودی پر مشتمل بنچ پر غور کیا گیا۔
ریونت ریڈی کے وکیل نے سپریم کورٹ کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے ناگزیر وجوہات کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل پر ریاست تلنگانہ کی طرف سے پیش ہوئے وکلاء نے شدید اعتراض کیا۔
حکومت کے وکلاء نے کہا کہ مکتوب کے متعلق انہیں علم نہیں ہے اور مقدمہ پر سماعت ہونی چاہئے۔ مقدمہ کی حمایت کو دیکھتے ہوئے سماعت ملتوی نہ کرنے کی اپیل کی۔ تاہم عدالت نے آخری بار سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت28 اگست تک ملتوی کردی۔