دہلی

دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن نئی دہلی کی گیتا کالونی میں واقع پراچین شیومندر کا انہدام روکنے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن نئی دہلی کی گیتا کالونی میں واقع پراچین شیومندر کا انہدام روکنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)
اسٹاک مارکٹ کے گرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا
ماچرلہ کے ایم ایل اے رام کرشنا ریڈی پر سپریم کورٹ کی پھٹکار
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق

جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 29مئی کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔

دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس دھرمیش شرما کی بنچ نے پراچین شیومندرعوام اکھاڑہ سمیتی کو مورتیاں اور دیگر مذہبی علامتیں مندر سے ہٹانے کے لئے 15 دن کا وقت دیا تھا۔

اس نے درخواست گزار سوسائٹی اور اس کے ارکان سے کہا تھا کہ وہ مندر ڈھانے کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یمنا پشتہ اور سیلاب کی زد میں آنے والے علاقے اگر تمام متجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے آزاد کرالئے جائیں تو بھگوان شیو خوش ہوں گے۔

درخواست گزار سوسائٹی ٹائٹل کے تعلق سے کوئی بھی کاغذات آن ریکارڈ لانے میں قابل ِ رحم حد تک ناکام رہی۔

آن ریکارڈ کوئی ثبوت نہیں کہ اس مندر کی کوئی تاریخی اہمیت ہے۔ مینجمنٹ سوسائٹی نے اپنی درخواست میں کہا کہ باقاعدہ نوٹس نہیں دی گئی صرف بھکتوں سے زبانی طورپر کہا گیا کہ پراچین مندر کو ڈھادیا جائے گا۔

a3w
a3w