چین نے تائیوان کی طرف لڑاکا طیارے اور بحری جہاز روانہ کئے
چین کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کی سرزمین ہے اور کمیونسٹ پارٹی کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) نے تقریباً یومیہ اساس پر اس جزیرہ کی طرف طیارے اور بحری جہاز روانہ کئے ہیں۔

تائیپی: چینی فوج نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر 39 طیارے اور 3 جہاز تائیوان کی طرف روانہ کئے ہیں۔ تائیوان کی وزارت ِ دفاع نے آج یہ بات بتائی۔ حالیہ برسوں میں تائیوان کو چینی فوج کی جانب سے ہراسانی میں اضافہ ہوا ہے۔
چین کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کی سرزمین ہے اور کمیونسٹ پارٹی کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) نے تقریباً یومیہ اساس پر اس جزیرہ کی طرف طیارے اور بحری جہاز روانہ کئے ہیں۔
چہارشنبہ کی صبح 6 بجے سے جمعرات کی صبح 6 بجے تک 30 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کے وسطی علاقہ کو عبور کیا۔ ان طیاروں نے جنوب مغرب اور جنوب مشرق علاقہ میں پروازیں کیں۔
ان میں 21 جے 16 لڑاکا جیٹ طیارے‘ 4 ایچ 6 بمبار طیارے اور 2 ارلی وارننگ طیارے شامل ہیں۔ تائیوان نے کہا کہ اس نے اپنے زمینی مزائل نظام اور اس کے اپنے بحری جہازوں کے ذریعہ چینی اقدامات کا مشاہدہ کیا۔