تلنگانہ

وزیراعظم کی طمانیت روزگار اسکیم کے نام پر 41.72 لاکھ روپئے کا دھوکہ

قطب اللہ پور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو اس اسکیم کے ذریعہ 35فیصد سبسیڈی پر قرض دینے کا وعدہ کیاگیا۔ دھوکہ دینے والوں نے ایک سال میں چارفیصد تک سالانہ سود کے ساتھ قرض کی رقم کی فراہمی کا جھانسہ دیا۔

حیدرآباد: وزیراعظم کی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت 35فیصد سبسیڈی پر قرض کی فراہمی کا بہانہ کرتے ہوئے ایک شخص کو41لاکھ روپئے کا دھوکہ دیاگیا۔شہرحیدرآبادکے نواحی علاقہ قطب اللہ پور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو اس اسکیم کے ذریعہ 35فیصد سبسیڈی پر قرض دینے کا وعدہ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ
مودی کا ہیلی کاپٹر کھیت کی زمین پھنس گیا
وزیراعظم اور چیف منسٹر یوپی کوقتل کرنے کی دھمکی
سری لنکا میں اڈانی کوپراجکٹ دلانے پر وزیر اعظم پر طنز

دھوکہ دینے والوں نے ایک سال میں چارفیصد تک سالانہ سود کے ساتھ قرض کی رقم کی فراہمی کا جھانسہ دیا۔اس پر متاثرہ شخص نے اپنی بینک تفصیلات روانہ کیں جس کے بعد ان دھوکہ بازوں نے قرض کی رقم کی اجرائی کے لئے مختلف بہانوں سے 41.72 لاکھ روپئے کی رقم وصول کی۔رقم لینے کے باوجود قرض کی عدم اجرائی پر متاثرشخص نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔