مشرق وسطیٰ

اے آئی ویڈیو کا شبہ برقرار، نیتن یاہو کی تیسری ویڈیو بھی منظرِ عام پر

اسرائیلی وزیر اعظم کے مارے جانے کی افواہوں میں مزید شدت آ گئی۔ ہفتے کے روز ہونے والی سکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی نیتن یاہو نظر نہیں آئ

تل ابیب :  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ امر ملحوظ رہے کہ سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد 12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر 6 انگلیاں نظر آئیں جس کی وجہ سے لوگوں نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو

اس ویڈیو کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کے مارے جانے کی افواہوں میں مزید شدت آ گئی۔ ہفتے کے روز ہونے والی سکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی نیتن یاہو نظر نہیں آئے، جس سے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملی اور سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کردہ مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش کرنے لگیں۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

بعد ازاں نیتن یاہو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اور ویڈیو جاری کی، جس میں وہ ایک کیفے سے کافی لیتے ہوئے نظر آئے۔ عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی موت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’میں تو کافی پر مر گیا ہوں‘‘۔ ویڈیو میں انہوں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ بھی دکھایا کہ ان کی کل دس انگلیاں ہیں۔

تاہم اس ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ کافی کا کپ لبالب بھرا ہوا تھا لیکن ہاتھ ہلانے کے باوجود کافی نہیں گری، جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا کہ جس کیفے کی کافی وہ پی رہے تھے وہ پہلے ہی بند ہو چکا ہے۔

ان دعوؤں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی، جس کے بعد نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تیسری ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ایک تفریحی مقام پر لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آئے۔

https://twitter.com/i/status/2033272524453138751

اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بعض صارفین اب بھی شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہلاک ہو چکے ہیں اور سامنے آنے والی ویڈیوز اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔