جرائم و حادثات

نلگنڈہ کی ایم بی بی ایس طالبہ کی ہماچل میں مشتبہ موت

نلگنڈہ کے رہنے والے اشرف اللہ خان نے ریاستی اقلیتی کمیشن کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دختر سری لعل بہادر شاستری میڈیکل کالج ضلع منڈی ہماچل پردیش میں ایم بی بی ایس سال آخر کی تعلیم حاصل کررہی تھی اور بطور ہاؤز سرجن کام کررہی تھی تاہم 2 مارچ 2023 کو اس کے اچانک انتقال کی اطلاع ملی۔

حیدرآباد: نلگنڈہ کے رہنے والے اشرف اللہ خان نے ریاستی اقلیتی کمیشن کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دختر سری لعل بہادر شاستری میڈیکل کالج ضلع منڈی ہماچل پردیش میں ایم بی بی ایس سال آخر کی تعلیم حاصل کررہی تھی اور بطور ہاؤز سرجن کام کررہی تھی تاہم 2 مارچ 2023 کو اس کے اچانک انتقال کی اطلاع ملی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

انہوں نے کمیشن سے گزارش کی کہ اس معاملہ کی مکمل جانچ کی جائے۔

جس پر کمیشن نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شملہ‘ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع منڈی ہماچل پردیش‘ صدر شعبہ میڈیسن منڈی میڈیکل کالج اور  میڈیکل آفیسر کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا جس پر متعلقین نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔

تاہم کمیشن ان رپورٹس سے مطمئن نہیں ہے اور وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرے گا اور ریاست کے ماہر 2 پروفیسرس کے ذریعہ اس کا تجزیہ کیا جائے گا اور متوفی کی موت کا تعین کیا جائے گا۔