تلنگانہ

کریم نگر میں سڑک حادثہ،2 نوجوان ہلاک

کل کام مکمل ہونے کے بعد یہ دونوں بائیک پر واپس ہورہے تھے کہ تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے چپلاپلی میں اُس وقت پیش آیاجب ان نوجوانوں کی بائیک کو تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے ٹکر دیدی۔

مہلوکین کی شناخت 22سالہ پراوین اور20سالہ سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں ڈرائیور کے طورپر کام کرتے تھے۔ کل کام مکمل ہونے کے بعد یہ دونوں بائیک پر واپس ہورہے تھے کہ تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔