جرائم و حادثات

بھیانک سڑک حادثہ میں کار آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی، 3افرادہلاک (بھیانک ویڈیو)

کار، ٹی جی ایس آر ٹی سی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئیاس حادثہ میں کار کے پرخچے لڑگئے۔ پولیس کو کار میں دبی لاشوں کو باہر نکالنے کیلئے جے سی بی مشین استعمال کرنا پڑا۔

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی میں جمعہ کے روز 3 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کار جس میں یہ افراد سوار تھے، مخالف سمت سے آنے والی ایک بس سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آمنگل منڈل کے موضع رامنتولا میں حیدرآباد۔ سری سیلم ہائی وے پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 کار، ٹی جی ایس آر ٹی سی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اس حادثہ میں کار کا سامنے کا حصہ بالکل تباہ ہوگیا۔ پولیس کو کار میں دبی لاشوں کو باہر نکالنے کیلئے جے سی بی مشین استعمال کرنا پڑا۔

 مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے قریب کرمن گھاٹ سے بتایا گیا ہے۔جن کی شناخت35 سالہ شیوا کرشنا ورا پرساد،26سالہ میگھاوت نکھیل اور 25 سالہ بُرا سندیپ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w