تلنگانہ

نظام آباد پولی ٹیکنک کالج میں "سوچھتا ہی سیوا” بیداری پروگرام کا انعقاد

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شائلی بیلال اور سی بی سی فیلڈ پبلسٹی آفیسر بی دھرما نائک نے مشترکہ طور پر کہا کہ سبھی کو گاندھی جی کو یاد رکھنا چاہئے جو سچائی، امن اور محبت کی علامت کے طور پر کھڑے تھے۔

نظام آباد: نظام آباد پولی ٹیکنک کالج میں آج سی بی سی اور نہرو یوا کیندر کے زیراہتمام گاندھی جینتی کے ساتھ ساتھ "سوچھتا ہی سیوا” بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شائلی بیلال، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن فیلڈ پبلسٹی آفیسر بی دھرما نائک اور پولی ٹیکنیک کالج کے پرنسپل نریش نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شائلی بیلال اور سی بی سی فیلڈ پبلسٹی آفیسر بی دھرما نائک نے مشترکہ طور پر کہا کہ سبھی کو گاندھی جی کو یاد رکھنا چاہئے جو سچائی، امن اور محبت کی علامت کے طور پر کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا جنم دن منانا ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔ اس سال "سوبھو سوچھتا – سنسکار سوچھتا” کا انعقاد "سوچھتا ہی سیوا” کے نعرے کے ساتھ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحول کی صفائی کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے تلقین کی کہ صفائی کو زندگی کا ایک طریقہ بنایا جائے اور نوجوان خواتین اور نوجوان صفائی کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر کسی کو صفائی سے آگاہ کریں۔ پروگرام کے دوران طلباء کو ماحول کی صفائی اور گیلے کچرے کو سوکھے کچرے سے الگ کرنے کے سلسلے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

پولی ٹیکنک کالج گراؤنڈ پر "سوچھتا ہی سیوا” پروگرام کے سلسلے میں عہد لیا گیا۔ اس پروگرام میں سی بی سی ایف پی اے راشد، این ایس ایس پروگرام آفیسرز، این سی سی آفیسرز، این ایس ایس رضاکاروں اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔