سوئیگی کی سالانہ رپورٹ: حیدرآبادیوں نے 1.57 کروڑ بریانیوں کا آرڈر دیا۔ ہرایک منٹ میں 34بریانیوں کا آرڈر
سوئیگی کی جانب سے آج سالانہ غذا کے رجحانات کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ بریانی 2024ء کے دوران حیدرآبادیوں کے دلوں پر چھائی ہوئی رہی۔ حیدرآبادیوں نے 1.57کروڑ بریانیوں کا آرڈر دیا۔
حیدرآباد: سوئیگی کی جانب سے آج سالانہ غذا کے رجحانات کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ بریانی 2024ء کے دوران حیدرآبادیوں کے دلوں پر چھائی ہوئی رہی۔ حیدرآبادیوں نے 1.57کروڑ بریانیوں کا آرڈر دیا۔
سالانہ غذا کے رجحان دیکھ کر یہ معلوم ہوا کہ انڈیا سوئیگی کو حیدرآباد میں ہرایک منٹ میں 34بریانیوں کا آرڈرکیاگیا۔ جہاں تک چکن بریانی کا تعلق ہے 97.21 لاکھ پلیٹ بریانی کا آرڈر دیاگیا اور سال تمام ہرمنٹ میں 21 چکن بریانیوں کا آرڈرملا۔
حیدرآباد کے لذیذ ترین غذاؤں کے شائقین میں سے ایک شائق نے ایک ہی وقت میں 60 بریانیوں کا آرڈر دیتے ہوئے 18840 روپئے خرچ کئے اور اس سال کے دوران پہلی مرتبہ سوئیگی کے استفادہ کنندگان 446000 چکن بریانیوں کا آرڈر دیا۔ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران حیدرآباد میں 869000 چکن بریانیوں کا آرڈر دیاگیا۔
دوسری من پسند غذاؤں میں یہ بھی شامل تھا کہ ایک پیزاپارٹی پر30563 روپئے خرچ کئے گئے۔ حیدرآباد میں ساتھ ہی ساتھ چکن شاورما کا بہت زیادہ آرڈر دیاگیا‘اس کے بعد چکن رولس اور چکن نگیٹس کے آرڈرملے۔
ناشتہ میں بہت سارے لوگ دوسہ کھانا پسند کئے اور حیدرآباد کو بریک فاسٹ کے دوران اونین دوسہ کیلئے ملک میں پہلا مقام حاصل ہوا۔ علاوہ ازیں نان اونین دوسہ کے 17.54 لاکھ آرڈر دئیے گئے اور یہ آرڈر صبح کی اولین ساعتوں میں بدستور غلبہ میں رہے۔