جرائم و حادثات

لاری سے دو کروڑروپئے مالیت کے سل فونس کی چوری

آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔لاری سے دو کروڑروپئے مالیت کے سل فونس کی چوری ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
گستاخِ نبیؐ کا ہر دور میں بدترین انجام :مفتی محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب

تفصیلات کے مطابق ضلع کی دھون قومی شاہراہ پر سل فونس کے لوڈ کے ساتھ جانے والی لاری سے یہ چوری کی گئی۔اس لاری میں تقریبا دو کروڑروپئے مالیت کے سل فونس تھے۔

حیدرآباد سے بنگالورو جانے کے دوران اوبلاپورم کے قریب یہ واردات پیش آئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ اس چوری کی واردات کے سلسلہ میں لاری کے ڈرائیور کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے۔

ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے مالک نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی ہے۔پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔