سڈنی میں بارش کا 164 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 87 انچ (2,213 ملی میٹر) بارش ہو چکی ہے جس کے بعد 1858 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔حکام نے مشرقی آسٹریلیا میں بڑے سیلاب اور اگلے تین دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بارش کا 1858 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی کے لیے سال 2022 سب سے زیادہ بارش سے متاثرہ سال رہا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں بارش نے سڈنی میں 164 برس کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 87 انچ (2,213 ملی میٹر) بارش ہو چکی ہے جس کے بعد 1858 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔حکام نے مشرقی آسٹریلیا میں بڑے سیلاب اور اگلے تین دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
آسٹریلیا موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار ہے، سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی آب و ہوا زیادہ گرم اور خشک ہو جائے گی، اور کرہ ارض کے گرم ہونے کے نتیجے میں شدید موسمی تباہیوں کا زیادہ خطرہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا مشرقی ساحل تین سالوں سے لا نینا موسمی پیٹرن کی گرفت میں ہے، جس کی وجہ سے 2022 کے باقی دنوں میں مزید تیز بارش متوقع ہے۔
لا نینا دراصل ایک ایسا موسمی رجحان ہے جو مغربی بحرالکاہل کے درجہ حرارت کو گرم رکھنے کا سبب بنتا ہے، جس سے مشرقی آسٹریلیا میں بادل اور بارش کے لیے بہتر حالات پیدا ہوتے ہیں۔