کھیل

سیدہ شافیعہ سلطانہ بلیک بیلٹ گرینڈ چمپئن شپ 2022 کی فاتح

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات نے کہا کہ خواتین کو مضبوط اورانھیں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طالبات کی تعلیم کے ساتھ (مارشل آرٹ) کراٹے کاز کو اس دور میں کافی اہمیت ہے۔

حیدرآباد: یہاں ایک مقابلہ میں سیدہ شافیعہ سلطانہ کو بلیک بیلٹ گرینڈ چمپئن شپ کپ 2022 کا فاتح قرار دیا گیا۔ اس کے سا تھ انھوں نے 2 گولڈ میڈل بھی حاصل کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات نے کہا کہ خواتین کو مضبوط اورانھیں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طالبات کی تعلیم کے ساتھ (مارشل آرٹ) کراٹے کاز کو اس دور میں کافی اہمیت ہے۔

بالخصوص کر لڑکیوں کیلئے بے حد ضروری ہے، کیونکہ آج لڑکیاں جن حالات گذر رہی ہیں، کراٹے کے کھیل سے لڑکیاں و لڑکے اعلیٰ اقدار، خود پر قابو رکھنے کی صلاحیت، استقامت اور عزت سیکھتے ہیں۔ کراٹے سیکھنے سے کافی ہمت حاصل ہوسکتی ہے۔

سیدہ شافیعہ سلطانہ سینئر ماسٹر سید افتخار حسین (پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے بانی، صدر اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر) کی سرپرستی میں پریکٹس کر رہی ہیں۔

سیدہ شافیعہ سلطانہ ایک بار تھائی باکسنگ ورلڈ چمپئن، ایک بار تھائی باکسنگ ایشین چیمپئن، 10 بار کراٹے انٹرنیشنل چیمپئن اور کئی بار کراٹے، کک باکسنگ، کوشیکی، کڈو اور تھائی باکسنگ میں نیشنل چیمپئن رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات نے سیدہ شافعیہ سُلطانہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے درخشاں مستقبل کیلئے دعا کی۔

انتظامیہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس (ملک پیٹ) حیدرآباداور ان کوچ اور ان کے والدین نے ان کی اس تاریخ ساز کامیابی پر مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے مستقبل میں انھیں تعلیمی میدان اور کراٹے چیمپئین مقابلہ جات میں ترقی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس چمپئن شپ کا انعقادکامبیٹ اسکول آف مارشل آرٹس نے کیا تھا۔