امریکہ و کینیڈا
شام ہمارا دوست نہیں ہے اور امریکہ کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں :ڈونالڈ ٹرمپ
پیرس میں ایلیسی پیلس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات سے پہلے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے ۔ ہمیں اس میں مداخلت نہ کرنے دیں۔
واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو شام کے تنازعے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے شام میں اپوزیشن فورسز نے صدر بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرنے کی دھمکیاں دی ہیں ٹرمپ نے اپنے "ٹروتھ سوشل” سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شام افراتفری کا شکار ہے لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے اور امریکہ کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔
پیرس میں ایلیسی پیلس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات سے پہلے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے ۔ ہمیں اس میں مداخلت نہ کرنے دیں۔
شام میں 27 نومبر سے ھیئہ تحریر الشام اور اتحادی دھڑوں نے حملے شروع کیے اور حلب اور حماۃ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ مسلح گروپ حمص کے شمالی حصے میں داخل ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف دیگر مقامی گروپوں نے السویداء شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔