کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: لٹن داس بنگلہ دیش کے کپتان مقرر، 15 رکنی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بنگلہ دیش نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار اوپنر لٹن کمار داس ہندوستان اور سری لنکا میں فروری اور مارچ میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ڈھاکہ: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بنگلہ دیش نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار اوپنر لٹن کمار داس ہندوستان اور سری لنکا میں فروری اور مارچ میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی


بنگلہ دیش اب تک ہونے والے تمام ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں کا حصہ رہا ہے، لیکن وہ کبھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔ اس بار بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے ایک متوازن ٹیم میدان میں اتاری ہے:


ٹیم کا سب سے مضبوط پہلو ان کا بولنگ اٹیک ہے جس کی قیادت مستفیض الرحمان اور تسکین احمد کریں گے۔ اسپن بولنگ میں مہدی حسن، نسیم احمد اور رشاد حسین ہندوستانی اور سری لنکن پچوں پر حریف ٹیموں کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔بیٹنگ کی ذمہ داری کپتان لٹن داس، تنزید حسن اور پرویز حسین ایمون کے کندھوں پر ہوگی۔


بنگلہ دیش کو ایک مشکل گروپ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا مقابلہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی سے ہوگا۔


ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کا مکمل اسکواڈ: لٹن کمار داس (کپتان)، تنزید حسن، محمد پرویز حسین ایمون، محمد سیف حسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، قاضی نور الحسن سوہن، شاک مہدی حسن، رشاد حسین، نسوم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ثاقب، تسکین احمد، سیف الدین اور شریف الاسلام۔


بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ لٹن داس کی قیادت میں یہ نوجوان اسکواڈ ایونٹ میں تاریخ رقم کرنے میں کامیاب رہے گا۔