برقی طلب اور کھپت کے پیش نظر چارجس وصول کرنے مرکز کی ہدایت
مرکزی وزارت توانائی نے برقی طلب اور سربراہی کو نظر میں رکھتے ہوئے ریاستوں کو برقی چارجس وصول کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت توانائی نے برقی طلب اور سربراہی کو نظر میں رکھتے ہوئے ریاستوں کو برقی چارجس وصول کرنے کی ہدایت دی۔
اطلاع کے مطابق مرکزی وزارت توانائی نے برقی طلب کے عروج کے اوقات میں برقی استعمال کرنے والوں پر عام شرح سے کم از کم دس فیصد زیادہ چارجس وصول کرنے اور جب برقی طلب میں کمی ہو (صبح 9 تا شام5بجے تک) جب شمسی توانائی تیار کی جاتی ہے، برقی کا استعمال کرنے والوں سے عام شرح پر20فیصد رعایت دینے کا مشورہ دیا۔
اس کے علاوہ واضح کردیا گیا کہ اب تک صنعت کاروں کے لئے روبہ عمل ٹائم آف ڈے ٹیرف پرومیجر کو یکم اپریل2025 سے گھریلو صارفین پر بھی نافذ کیا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں الکٹریسٹی مرممہ رولس2023 پر عمل آوری کا اعلان کرتے ہوئے آج گزٹ جاری کیا گیا۔
گزٹ کے مطابق یکم اپریل 2024 سے کمرشیل اور انڈسٹریل صارفین کیلئے استعمال شدہ برقی کے مطابق چارجس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سوائے زرعی صارفین کے، تمام گھریلو صارفین کیلئے نئے طریقہ کار پر یکم اپریل 2025 سے عمل کیا جائے گا۔ اس کے لئے صارفین کو اسمارٹ، پری پیڈ میٹرس لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔