بٹنگ ایپ میں رقم سے محرومی،جھگڑے پر ایک شخص کی خودکشی
کرکٹ بٹنگ ایپ میں رقم سے محرومی کے بعداس رقم کی واپسی کے لئے دباو اور جھگڑے پر آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ضلع کے ارواکونڈا میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: کرکٹ بٹنگ ایپ میں رقم سے محرومی کے بعداس رقم کی واپسی کے لئے دباو اور جھگڑے پر آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ضلع کے ارواکونڈا میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اس شخص کی شناخت کمارا اسٹریٹ کے رہنے والے کشور کمارکے طورپر کی گئی ہے۔اس نے مکان میں پھانسی لے لی۔اس نے سوسائیڈ نوٹ چھوڑا جس میں اس نے کمار نے کہا کہ وہ تنہا اس رقم کا ذمہ دار ہے جو اس نے بیٹنگ ایپ میں لگائی تھی۔
کشور کمار ایک پرائیویٹ ملازمت کے ساتھ ساتھ بنگلور میں ویسٹ انجن آئل کا کاروبار بھی کرتاتھا۔ اس کی بیوی سنیتا وائی ایس آر ضلع میں خاتون پولیس آفیسرکے طور پر کام کر رہی ہیں۔
مقامی افرادنے بتایا کہ کشور کمار، تین دیگر افراد کے ساتھ، کچھ عرصہ سے کرکٹ بیٹنگ ایپ میں رقم لگارہاتھا۔ رقم کی ادائیگی کے لئے اس پر دباوڈالاجارہاتھا۔اس مسئلہ پر کمار کا ان افراد سے جھگڑا ہوا۔ کشور کمار نے مایوسی کے عالم میں پھانسی لے لی۔