حیدرآباد

یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب بڑے پیمانہ پر منانے وسیع ترانتظامات

ان تقاریب کیلئے دوہزارملازمین پولیس کا بندوبست کیاجائے گا۔ کل صبح وزیراعلی ریونت ریڈی گن پارک پرتلنگانہ کے شہدا کی یادگارپر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کوخراج پیش کرتے ہوئے ان تقاریب کاآغازکریں گے۔

حیدرآباد: یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کو بڑے پیمانہ پر منانے کے لئے حکومت کی جانب سے وسیع ترانتظامات کئے جائیں گے۔چیف سکریٹری شانتی کماری، نے ڈی جی پی روی گپتا کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

ان تقاریب کیلئے دوہزارملازمین پولیس کا بندوبست کیاجائے گا۔ کل صبح وزیراعلی ریونت ریڈی گن پارک پرتلنگانہ کے شہدا کی یادگارپر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کوخراج پیش کرتے ہوئے ان تقاریب کاآغازکریں گے۔

بعد ازاں پریڈ گراونڈس سکندرآباد میں ہونے والے پروگرام میں وزیراعلی ریونت ریڈی شرکت کریں گے۔شام میں شہرکے ٹینک بنڈپر لیزشو، فوڈ گیمنگ اسٹالس کے بشمول بعض تہذیبی پروگراموں کاانتظام کیا جائے گا۔ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے گروپس اس میں حصہ لیں گے۔

اصل اسٹیج پر شاستریہ سنگیت، دکنی تہذیب کو اجاگر کرنے والے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔جیہ جیہ ہو تلنگانہ پر قومی جھنڈا کے ساتھ مارچ پاسٹ اور آتشبازی، لیزرشو کا انتظام کیاجائے گا۔