حیدرآباد

آر ٹی سی میں خاتون ڈرائیورس کی بھرتی کامنصوبہ: پونم پربھاکر

پونم پربھاکر اور ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی، وی سی سجنار کے ساتھ حیدرآباد کے آر ٹی سی کلا بھون میں منعقدہ تقریب میں 157 ملازمین کو گرینڈ فیسٹیول چالینج 24۔2023ایوارڈ پیش کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت  ٹی ایس آر ٹی سی میں خاتون ڈرائیورس کی بھرتی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خاتون ملازمین کے لیے مہالکشمی ایوارڈ کے نام سے ایک ایوارڈ قائم کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان

 پونم پربھاکر اور ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی، وی سی سجنار کے ساتھ حیدرآباد کے آر ٹی سی کلا بھون میں منعقدہ تقریب میں 157 ملازمین کو گرینڈ فیسٹیول چالینج 24۔2023ایوارڈ پیش کیا۔ انہوں نے کہا وہ ملازمین کے پی ایف، سی سی ایس اور دیگر زیر التوا مسائل کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی علم میں لا ینگے اور انہیں جلد حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

 انہوں نے کہا کانگرس حکومت کی جانب سے مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو بسوں میں سفر کی مفت سہولت کی فراہمی کے بعد  روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نفع میں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا اب تک اس اسکیم سے 24 کروڑ خواتین استفادہ  کر چکی ہیں۔

 انہوں نے کہا کارپوریشن کی جانب سے مہالکشمی اسکیم کی زبردست کامیابی اور   مسا فریں کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مزید 2,000 نئی بسیں خریدنے کا منصوبہ زیر غور ہے اور حکومت کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں۔