شمالی بھارت
وڈودرہ ایرپورٹ پر بم کی اطلاع
وڈودرہ (بڑودہ) ایرپورٹ پر بم رکھے جانے کا ای میل ملنے پر حکام نے اچھی طرح تلاشی لی۔ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

وڈودرہ (پی ٹی آئی) وڈودرہ (بڑودہ) ایرپورٹ پر بم رکھے جانے کا ای میل ملنے پر حکام نے اچھی طرح تلاشی لی۔ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔
سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کو جمعہ کی صبح ای میل ملا تھا جس کے بعد ہرنی ایرپورٹ کی تلاشی لی گئی۔ فائر بریگیڈ‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس پنا مومیا کے بموجب ای میل آئی ڈی generalshiva76@rediff.mail.com سے بھیجے گئے میل میں ایرپورٹس کی فہرست موجود ہے۔
احمدآباد‘ راجکوٹ اور بھج ایرپورٹس اس میں شامل ہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ بم کہاں نصب ہے۔