تلنگانہ
تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت
تلنگانہ میں انتخابی مہم کے ا ختتام کیلئے اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، کانگریس پارٹی نے اپنی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابی مہم کے ا ختتام کیلئے اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، کانگریس پارٹی نے اپنی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔
اے آئی سی سی قائدین کی ایک بڑی تعداد اس ماہ کی 24 سے 28 تاریخ تک ریاست کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائے گی۔
کانگریس چندرشیکھرراو زیرقیادت ریاستی حکومت کی ہر محاذ پر ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 24 نومبرکو اور راہول گاندھی 25 نومبرکو ریاست کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ لیڈران بھی تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں گے۔