مہاراشٹرا

شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو نیا انتخابی نشان الاٹ

مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے، جس میں ایک شخص کو بگل بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نئی دہلی: مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے، جس میں ایک شخص کو بگل بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘

الیکشن کمیشن نے جمعرات کی رات ایک خط بھیج کر مسٹر پوار کو اس کی اطلاع دی۔شرد پوار نے اس کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

کمیشن نے کہا کہ پاور دھڑا لوک سبھا انتخابات میں بگل بجاتے ہوئے شخص کے انتخابی نشان کا استعمال کر سکے گا۔ کمیشن نے یہ فیصلہ این سی پی میں پھوٹ کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو ذہن میں رکھتے ہوئےکیاہے۔

اسمبلی میں ارکان کی تعداد کی بنیاد پر کمیشن نے مسٹر پوار کے بھتیجے اجیت پوار کی قیادت والے دھڑے کو اصلی این سی پی قرار دیا تھا۔6 فروری کو الیکشن کمیشن نے اجیت دھڑے کو اصلی این سی پی اور شرد پوار دھڑے کو این سی پی شرد چندر پوار کا نام دیا تھا۔

این سی پی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ملنے والے نشان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے لیے فخر کی بات ہے۔اس سے پہلے پارٹی کو انتخابی نشان کے طور پر ‘برگد کا درخت’ ملا تھا، جس پر وشو ہندو پریشد نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا تھا کہ یہ اس کی تنظیم کا رجسٹرڈ نشان ہے۔