دہلی
جے ای ای مین سیشن 2 نتائج کا اعلان 24 امیدواروں کو صدفیصد نشانات

نئی دہلی (آئی اے این ایس) نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ہفتہ کے دن اپنی ویب سائب jeemaing.nta.nic.in پر جے ای ای مین 2025 سیشن 2 پیپر 1 کے نتائج باقاعدہ جاری کردیئے۔
غور طلب ہے کہ 24 امیدواروں نے 100 فیصد نشانات حاصل کئے۔ ٹاپرس کی بڑی تعداد کا تعلق راجستھان‘ مہاراشٹرا‘ مغربی بنگال‘ اترپردیش اور تلنگانہ سے ہے۔
این ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ 110 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔ 9.92لاکھ امیدواروں نے فیصلہ کن امتحان کے مرحلہ دوم میں شرکت کی تھی۔
انفرادی اسکور کے علاوہ این ٹی اے نے زمرہ وار کٹ آف مارکس بھی جاری کئے ہیں۔ جے ای ای مین ٹاپ انجینئرنگ کالجس بشمول این آئی ٹی‘ آئی آئی آئی ٹی اور دیگر مرکزی فنڈنگ والے فنی اداروں میں داخلہ کا دروازہ ہے۔ یہ باوقار جے ای ای اڈوانسڈ کا کوالیفائنگ اکزام بھی ہے۔