صحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9000 سے زائد معاملے

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی دوران 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی دوران 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5407 افراد کو ٹیکے دیئے جاچکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,66,50,086 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

بدھ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران 2,367 فعال کیسز کم ہو کر 62,293 ہو گئے ہیں۔

ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,916,736 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,398 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11,967 بڑھ کر 4,43,23,045 تک پہنچ گئی ہے۔

اوڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 184 فعال کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔

اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 179، جھارکھنڈ میں 71، بہار میں 25، راجستھان میں 55، چنڈی گڑھ میں 11، سکم میں آٹھ، تریپورہ میں دو کیسز بڑھے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 1461 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی