ملک میں منکی پاکس سے پہلی موت

ترواننت پورم: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) سے 22جولائی کو تھروسور آنے والے 22 سالہ نوجوان کی موت ملک میں منکی پاکس کیس میں ہونے والی پہلی موت ہے۔
کیرالا کے محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ اس کے نمونے این آئی وی پونے بھیجے گئے تھے اور پیر کے دن نتیجہ پازیٹیو آیا۔ 22 سالہ حفیظ اتوار کے دن انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کے حکام فوری حرکت میں آگئے اور انہوں نے فہرست تیار کرنی شروع کردی ہے کہ کوہیکوڈ ایرپورٹ آمد کے بعد سے وہ کن کن سے ملا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ ایرپورٹ پر اس وقت اس کے 4 دوست اور ارکان خاندان موجود تھے جو اسے لینے آئے تھے۔
اگلے دن اس نے دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلا تھا۔ 27 جولائی کو وہ غش کھاکر گرپڑا تھا جس کے بعد اسے پہلے مقامی کلینک اور بعد میں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں زیرعلاج رہ کر وہ اتوار کے دن انتقال کرگیا۔
ریاستی وزیر مال کے راجن نے جو تھروسور سے تعلق رکھتے ہیں‘ کہا کہ تاحال 22 افراد کی شناخت ہوئی ہے جو مرحوم کے رابطہ میں آئے تھے۔ ان لوگوں کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔