مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے رکن کی موت

سیکیورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے رکن کی شناخت حزب اللہ کے رکن محمد علی سرور کے طور پر ہوئی ہے، جو جنوبی لبنان کے وسطی علاقے میں واقع گاؤں ایتا الشعب کا رہائشی ہے۔

بیروت: جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی حملے میں اتوار کی شام حزب اللہ کا ایک رکن مارا گیا، یہ بات صحت عامہ کی وزارت کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتائی۔

سیکیورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے رکن کی شناخت حزب اللہ کے رکن محمد علی سرور کے طور پر ہوئی ہے، جو جنوبی لبنان کے وسطی علاقے میں واقع گاؤں ایتا الشعب کا رہائشی ہے۔

یہ فضائی حملہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکی اور فرانسیسی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود ہوا، جو کہ 27 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہے۔ اس معاہدے سے غزہ پٹی میں جنگ کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری سرحد پار دشمنی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

اس کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان کے اندر کبھی کبھار حملے کرتی رہتی ہے، جن کا مقصد حزب اللہ کی طرف سے ’خطرات‘ کو بے اثر کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام