حج 2025ء کیلئے حج ہاؤز میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی سہولت
حج 2025ء کے لیے عازمین حج کی کل سے حج ہاؤز نامپلی میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی سہولت رہے گی۔ جناب سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پیر کو حج ہاؤز نامپلی میں آن لائن درخواستوں کا بٹن دباکر افتتاح کریں گے۔

حیدرآباد: حج 2025ء کے لیے عازمین حج کی کل سے حج ہاؤز نامپلی میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی سہولت رہے گی۔ جناب سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پیر کو حج ہاؤز نامپلی میں آن لائن درخواستوں کا بٹن دباکر افتتاح کریں گے۔ عازمین حج کے لیے 2025ء کے عازمین حج کا آن لائن درخواستیں 13 اگست سے آغاز ہوچکا ہے۔
عازمین حج اپنی درخواستیں آن لائن بھی کرسکتے ہیں۔ حج سویدھا فون اپلی کیشن کے ذریعہ اس کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ حسب ِ ذیل دستاویزات رکھیں۔
آدھار کارڈ کی زیراکس، پاسپورٹ کی زیراکس کاپی، بینک پاس بک زیراکس، ایک عدد پاسپورٹ سائز کی تصویر شامل ہیں۔ درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ جس کی میعادِ مدت 15 جنوری 2026ء ہو، پاسپورٹ مشین سے پڑھا جانے والا ہو۔
تربیتی اجتماعات و حج سے متعلق مزید اہم تفصیلات کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج کے متعلق اطلاعات جلد سے جلد حاصل ہوسکے۔
حج سے متعلق تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23298793 پر بہ اوقاتِ کار دفتر صبح 10:30 تا 5 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں۔